۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر/ دیدار دبیر ،معاونین ستادی و مدیران دفاتر استانی شورای برنامه ریزی مدارس علوم دینی اهل سنت کشور با نماینده ولی فقیه در آذربایجان غربی

حوزہ / مغربی آذربائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: اگر ہم معاشرہ اور عوام کا اعتماد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں تقویٰ الہی اور خلوصِ نیت سے کام کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی ارومیہ سے نامہ نگار کے مطابق، مغربی آذربائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین سید مہدی قریشی نے کہا: صوبہ مغربی آذربائیجان ایرانی اقوام و مذاہب کے لئے بہشت کی مانند ہے اور میں اس صوبہ میں تمام مذاہب کی موجودگی کا احترام کرتا ہوں۔

انہوں نے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: جو شخص آخرت کی فکر میں ہوتا ہے، خدا اس کی دنیا کو خود سنبھال لیتا ہے اور جو شخص بھی اپنے باطن کا خیال رکھتا ہے اور اس کی اصلاح کرتا ہے، تو خداوند متعال اس کے ظاہر کو بھی درست کر دیتا ہے اور جو کوئی اپنے اور خدا کے درمیان رابطہ کو درست کرتا ہے تو خدا لوگوں کے ساتھ بھی اس کے تعلقات کو درست کر دیتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین سید مہدی قریشی نے مزید کہا: تقویٰ اور اخلاص کامیابی کی کنجی ہیں۔ اگر آج ہم اپنی تمام تر فکریں اپنے دینی فریضے کو تقویٰ اور اخلاص کے ساتھ ادا کرنے پر لگائیں گے تو یقیناً خدائے بزرگ و برتر بھی ہماری اصلاح کا سامان کرے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .